site
stats
سندھ

فاروق ستار نے ایم  کیو ایم کا اجلاس آج عارضی مرکز پر طلب کرلیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے آج یکم ستمبرکو ایم کیوایم پاکستان کے تمام ذمہ داران وکارکنان کا اجلاس اہم طلب کرلیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق  ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس پی آئی بی گھانچی ہال میں قائم عارضی مرکز میں دوپہر تین بجے طلب کیا گیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹرز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، ڈپٹی میئر اور یوسی چیئرمینز سمیت تمام بلدیاتی نمائندوں کو طلب کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت چلنے والے تمام شعبہ جات سینٹرل ایگزیکٹو کونسل، اے پی ایم ایس او، لیبر ڈویژن، شعبہ خواتین سمیت دیگر کو بھی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم نے تصدیق کی ہے کہ ’’گل بلائے جانے والے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بلدیاتی نمائندوں کو بھی عوامی خدمات کے لیے ہدایات جاری کی جائیں گی‘‘۔

پڑھیں:  ایم کیو ایم کا اپنے پرچم سے قائد متحدہ کا نام ہٹانے کا فیصلہ

قبل ازیں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی آئین میں ترمیم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کیا تھا جس میں بانی تحریک کو ویٹو پاور کے حوالے اور پارٹی پرچم سے الطاف حسین کا نام ہٹا کر انتخابی نشان پتنگ لگانے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر بھر میں لگے بانی تحریک کے نام والے پرچم اتار دیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top