اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں 5.37 ترقی کی شرح کو کامیابی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس اور عالمی سطح پر دہائی کی سب سے زیادہ مہنگائی اور دیگر معاشی چیلنجز کے باوجود پائیدار 5.37 فیصد ترقی کی شرح کامیابی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پہلی ششماہی میں آئی ٹی برآمدات میں 35.8، ایف بی آرٹیکس وصولی میں 32.4، اسٹیٹ بینک ریزرو میں 31.8، ٹیکسٹائل برآمدات میں 26، سروسز برآمدات میں 20.4 فیصد اضافہ ہوا۔
وزیرت مملکت اطلاعات نے کہا کہ ترسیلات زر میں 13.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کوویڈ19اور عالمی سطح پر دہائی کی سب سے ذیادہ مہنگائی، دیگرمعاشی چیلجنز کے باوجودپائیدار 5.37% ترقی کی شرح کامیابی ہے
پہلی ششمائی میں آئی ٹی برآمدات35.8%،
ایف بی آرٹیکس وصولی32.4%،
سٹیٹ بینک ریزرو31.8%،
ٹیکسٹائل برآمدات26%،
سروسزبرامدات20.4%
ترسیلات زرمیں 13.3%اضافہ ہوا ہے۔— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 26, 2022
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کاٹن، چاول، گنا، گندم اور مکئی کی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، کسان کے پاس اربوں روپے کی اضافی آمدن آئی، قوت خرید میں اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں: اسی سال مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر دیں گے، شاہ محمود قریشی
ایگریکلچر فصلوں کاٹن، چاول، گنا، گندم اور مکئی کی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے کسان کے پاس اربوں روپے کی اضافی آمدن آئی ہے اور کسان کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا ہے pic.twitter.com/NPJNskgJa1
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 26, 2022