لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے چوہدری شجاعت کے بیٹے چیلنج دیا ہے کہ چوہدری شجاعت کا بیٹا عمران خان کے ووٹوں سے جیتا، استعفی دے کر عوام میں جائے، پتہ چل جائے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری شجاعت کا بیٹا چکوال سے عمران خان کےووٹوں سے جیتا، وہ شوق پورا کرے اور استعفی دےعوام جانے کی ہمت کرے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ زرداری اورشہبازکی ٹکٹ پر دوبارہ الیکشن لڑ لے پتہ چل جائے گا پلے کیا ہے۔
چوہدری شجاعت کا صاحبزادہ چکوال سے عمران خان کے ووٹوں سے جیتا ہے اپنا شوق پورا کرے استعفی دے عوام میں دوبارہ جانے کی ہمت کرے پزرداری اور شہباز کی ٹکٹ پر دوبارہ الیکشن لڑ لے پتہ چل جائے گا آپکے پلے کیا ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) July 23, 2022
تحریک انصاف کے رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ حمزہ شہباز پہلے بھی جعلی وزیراعلی تھا اور آج بھی جعلی ہے، پہلی بار ایسا ہو رہا ہے 186 ووٹ والی اکثریتی جماعت کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر 179 ووٹ والے کو جعلی اقتدار سونپ دیا جائے۔
حمزہ شہباز پہلے بھی جعلی وزیراعلی تھا اور آج بھی جعلی وزیر اعلی ہے جو اقتدار پر غیرآئینی طور پر براجمان ہے۔ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے 186 ووٹ والی اکثریتی جماعت کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر 179 ووٹ والے کو جعلی اقتدار سونپ دیا جائے pic.twitter.com/Jgkw0VR17z
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) July 23, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکرنےغیرآئینی اقدام کیاایساخط جوصرف ڈپٹی اسپیکر کی جیب سے نکلا، جو خط کسی ق لیگ کے ممبر کو موصول نہیں ہوا وہ بدنیتی ہے، پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ پرویز الٰہی کوووٹ دینےکابہت واضح ہے، وزیراعلیٰ انتخاب میں آئین کی بالادستی کیلئےتمام نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی اقدام کیا ایساخط جوصرف ڈپٹی اسپیکر کی جیب سے نکلاجوخط کسی ق لیگ کےممبر کو موصول نہیں ہوا وہ بدنیتی ہے اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلہ پرویز الہی کو ووٹ دینے کا بہت واضح ہے۔ پنجاب طیب منسٹر الیکشن میں آئین کی بالادستی پر تمام نظریں سپریم کورٹ سماعت پر لگی ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) July 23, 2022