اتوار, جنوری 25, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پرعمل کیلئے منی بجٹ لایا جا رہا ہے، فرخ حبیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے منی بجٹ تیاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر عمل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ منی بجٹ پروزارت خزانہ کام کررہی ہے، بہت سی اشیاء پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی کی جارہی ہے جبکہ موبائل فون پر ٹیکس کی شرح بڑھانےکی تجویز ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کاحصہ ہے، ہم شرائط کے مطابق چلیں گے، آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر عمل کیلئے منی بجٹ لایاجا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مشیرخزانہ شوکت ترین کا آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے تک منی بجٹ لانے کا اعلان

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے کچھ ایسے اقدامات اٹھائے جن سے قیمتیں نیچے آرہی ہیں، مہنگائی کو کنٹرل کرنے کے لیے مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امید ہے عالمی سطح پرچیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئےگی، جس کے اثرات ہم براہ راست عوام کو منتقل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’موبائل فون درآمد ہوتےتھے مگر اب پاکستان میں تیار کیے جارہے ہیں ،  پاکستان کی برآمدات بڑھی ہیں اور درآمدات میں کمی آئی ہے‘۔ وزیرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا انداز سیاست اور رویہ درست نہیں، جب انہیں اجلاس میں مدعو کیا جائے وہ نہیں آتے، پارلیمان بل لائیں تو اپوزیشن شورشرابہ کرتی ہے، ہمیں کہاجاتا ہے پارلیمان کو عزت دیں اورخود ایوان کی عزت نہیں کرتے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں