منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

’سلیمان شہباز وہ طوطا جسمیں شریفوں کی کرپشن کے سارے راز چھپے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سلیمان شہباز وہ طوطا ہے جس میں شریوں کی کرپشن کے سارے راز چھپے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلمان شہباز کو عدالتیں تین چار سال تک بلاتی رہیں لیکن انہین منصوبے کے تحت ملک سے باہر چھپا کر رکھا گیا اور جب 4 سال سے مفرور ملزم پاکستان آیا تو اسے حفاظتی ضمانت مل گئی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ یہ وہی سلیمان شہباز ہے جو پہلے پاکستان نہیں آنا چاہتا تھا۔ ڈاکٹر رضوان نے 16 ارب کے کرپشن کے کیس پر محنت سے کام کیا تھا۔ شہباز شریف سے جب بھی تفتیش میں پوچھا جاتا وہ کہتے سلیمان شہباز کو پتہ ہوگا۔ ڈاکٹر رضوان کو عہدے سے ہٹا کر اتنا دباؤ ڈالا کے اسے ہارٹ اٹیک ہو گیا۔

صرف ایک ملازم مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے آئے تھے۔ شہید ارشد شریف ان کی کرپشن کو بار بار سامنے لاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی کے حکام پر دباؤ ڈالا گیا تاکہ ارشد شریف وہاں سے چلے جائیں۔ مقصود چپڑاسی کی دبئی میں بیٹھے بیٹھے موت واقع ہو جاتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ این آر او ٹو سے شہباز شریف، اسحاق ڈار اور زرداری کے کیسز بند ہو گئے ہیں۔ فضل الرحمان بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے ہیں۔ یہ پی ڈی ایم دراصل پاکستان تباہی موومنٹ ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اب اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اور نئے انتخاب بھی ہوں گے۔ اعظم سواتی کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ تمام مقدمات ختم کیے۔ انہیں سندھ لے کر گئے اور 3 روزہ ریمانڈ دے دیا گیا۔ اس حکومت نے انسانی حقوق خلاف ورزیوں میں مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ یہاں اب میڈیا بھی محفوظ نہیں اور مزدور فاقوں پر ہے۔ انسانی حقوق کے خاتمے کے ساتھ لوگوں کی اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اپنی بات پر قائم ہیں جب عمران خان کہیں گے وہ اسمبلی توڑ دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں