تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘ آٹا مہنگا ہوگیا، کیا اب تک شہباز شریف کے کپڑے خریدنے کوئی نہیں آیا؟ ‘

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پٹرول کے بعد آٹا مہنگا کردیا گیا ابھی تک شہباز شریف کے کپڑے خریدنے کے لیے کوئی سامنے نہیں آیا؟

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات عوام پر پٹرول بم گرایا گیا اور آج آٹا بم گرا دیا گیا، یہ لوگ دعوی کرتے تھے کہ آٹا 35 روپے کلو کریں گے، شہبازشریف نے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنا تھا لیکن آٹا مہنگا ہوتا جارہا ہے، یوٹیلٹی اسٹور پر بھی آٹا مہنگا ہوگیا، کیا ابھی تک شہباز شریف کے کپڑے خریدنے کے لیے کوئی سامنے نہیں آیا، ہمیشہ کی طرح یہ بھی شہباز شریف کی شوبازی تھی۔

فرخ حبیب نے کہا مریم نوا زنے کہا تھا کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، لیکن اب مریم نواز بتائیں کہ عوام پر بوجھ کیوں ڈال دیا گیا، اب یہ کہہ رہے ہیں کہ عالمی قیمتوں کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں تو پہلے بھی ایسا ہی تھا، عمران خان خوشی سے پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھاتے تھے بلکہ عمران خان نے توعوام کو ریلیف دینے کے لیے ہرممکن کوشش کی لیکن ہمارے دور میں یہ لوگ مہنگائی پر پروپیگنڈا کرتے تھے، ن لیگ کے ماضی کے بیانات آج جھوٹ ثابت ہوئے، ہمارے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے پر ن لیگ والے معافی مانگیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ چند ارب ڈالر کے لیے یہ آئی ایم ایف کے پاؤں پکڑ رہے ہیں، اس ملک کو نئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے، کیونکہ نیا مینڈیٹ لےکر آنے والی حکومت ہی فیصلے کرسکتی ہے، ملک کو فوری انتخابات کی طرف لیکر جائیں کوئی اور راستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، ایکسپائرڈ ٹیئر گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں، مارچ کےشرکا پر آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں، لانگ مارچ کو روکنےکے لیے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کل کہا تھا کہ ہم نے کسی کو گرفتار نہیں کیا، یہ لوگ جھوٹ ایسے بولتے ہیں کہ جھوٹ بھی شرما جائے، پورے پاکستان نے دیکھا گرفتاریاں ہوئیں، کارکنان نے ظلم برداشت کیا، سری لنکا کی طرح حالات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن ہم نے جواب میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک کو نقصان ہو، اس صورتحال میں عمران خان نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا لیکن اس  کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لاہورہائیکورٹ نے ہمارے کارکنوں کو رہا نہ کرنے پر انتظامیہ کی سرزنش کی، یہ ن لیگ کا وتیرہ ہے کبھی یہ عدالت پر حملے کرتے ہیں تو کبھی توہین، مریم نواز نے اپنےلوگوں سےعدلیہ کی توہین کروائی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت لوٹوں کا چیف اپوزیشن لیڈر ہے، یہ پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کیا مذاق بنایا ہوا ہے؟ انہوں نے واردات کے دوران الیکشن کمیشن میں 2 ممبران لگا دیے جو ان کے گھر کے بندے ہیں، ای وی ایم کا خاتمہ کیا گیا تاکہ ٹھپہ سسٹم جاری رہے، اندازہ لگائیں یہ مافیا کس طرح کام کرتا ہے، ان کا مقصد ہے کہ نیب بند کردیں اور جس نے چوری کی اس کی چوری معاف کردیں، آپ عدالت جائیں اور کیسز کو بند کروائیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ایف آئی اے کے کیس میں  فرد جرم عائد ہونی تھی ابھی تک نہیں ہوئی، کبھی شہبازشریف بیمار تو کبھی ان کو بیرون ملک جانا ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -