تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن، فرخ حبیب نے سوالات اٹھادئیے

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب میں پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والے آپریشن کو فسطائیت قرار دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد میں نے پارلیمنٹ لاجز کا استعمال نہیں کیا، پارلیمنٹ لاجز میں میری ضرورت کا سامان موجودہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھے اطلاع کردیتے تو میں آکر دروازہ کھول دیتا انہیں تالا توڑنے کی ضرورت نہیں پڑتی، یہ پارلیمنٹ لاجز کے خالی کمروں میں آپریشن کرکےکیا بتاناچاہتے ہیں؟حکومت کےایسے اقدامات سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

فرخ حبیب نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر دئیے گئے ردعمل پر کہا کہ میں نے پولیس کو روکنے کی کوشش عدالتی حکم پرعمل کرانے کے لئے کی تھی، پولیس کو کہا کہ آپ عدالت کےحکم کی خلاف ورزی کررہےہیں، عدالت تین بار پولیس کو کہ چکی کہ فواد چوہدری کو پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ایک اور رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیس کوروکنےکےدوران کوئی غلط کام نہیں کیا،فواد چوہدری کو زبردستی چھڑانے کی کوشش کرتےتو غلط کام ہوتا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ حالیہ گرفتاریاں ظاہر کررہی ہیں کہ آج ایک فسطائیت کا نظام ہے،سیاسی انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں،عجیب دورشروع ہوگیا گرفتاری پہلےہوتی ہے مقدمہ بعد میں درج ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ارشدشریف کیخلاف سولہ مقدمات درج کیےگئے،اےآروائی نیوزکے ہیڈا ٓف نیوزعماد یوسف پردیکھیں کیسا مقدمہ درج کیاگیا؟ مہمان چینل پربات کرتاہےتو ہیڈآف نیوزپربغاوت کامقدمہ درج ہوجاتاہے،عمران ریاض کو ہی دیکھ لیں کس قسم کےمقدمات درج کیےجارہےہیں؟

Comments

- Advertisement -