جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

حکمران ناموس رسالت ﷺ کی خاطر تجارتی کونسلر تعیناتی کا فیصلہ واپس لے، پی ٹی آئی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران ناموس رسالت ﷺ کی خاطر تجارتی کونسلر تعیناتی کا فیصلہ واپس لے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکمرانوں نے مسجد نبوی واقعے پر سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات کرائے، ان کے واٹس ایپ میڈیا مینجمنٹ نےطوفان برپا کردیا، اب نہ کوئی سفیر نکالنے کا مطالبہ کررہا ہے نہ کوئی اسلام آباد مارچ ، سرد مہری اس لئے کہ شریف خاندان کے بھارت سے ذاتی کاروباری تعلقات ہیں۔

- Advertisement -

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بی جے پی رکن کی گستاخی پرمسلم دنیا سے بھارتی اشیا کا بائیکاٹ،سخت ردعمل آیا، حکمران ناموس رسالت ﷺکی خاطر تجارتی کونسلر تعیناتی کا فیصلہ واپس لے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت میں نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی، بھارت کیخلاف متعدد عرب اور مسلم ممالک نےاقدامات کا اعلان کیا، میرصادق اورجعفر کی طرف سے بھارت سے تجارت شروع کی جا رہی ہے، ان کے کاروباری مفادات بھارت سےہیں جو انہیں ہرشے سے زیادہ عزیز ہیں۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ انہوں نےزیادہ توجہ جعلی آڈیوویڈیوبنانےپرمرکوز کررکھی ہے، اگریہ اس سےنصف توجہ بھی عوامی مسائل پر ڈالتے تو عوام اس حالت کونہ پہنچتے، لگتا ہے اللہ نے انکے دلوں پر مہر لگادی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں