ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

چیٹ لیک ہونے پر فرخ حبیب کی وضاحت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مبینہ طور پر ن لیگ کی جانب سے چیٹ لیک کرکے وائرل کرنے پر اپنی وضاحت پیش کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ایک چیٹ ن لیگ والوں نے وائرل کی اور میڈیا پر چلوا رہے ہیں بتایا جائے اس چیٹ میں کسی جگہ میری کسی شخص کو ہدایت ہے؟ بتایا جائے کہ کہاں میں نےکہا کہ آئی ڈی کارڈ اکٹھے کرو؟

انہوں نے کہا کہ میں حلقےمیں مہم چلا کر لوگوں کو متحرک کررہا ہوں اور حلقے میں پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچایا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ چیٹ میں جس شخص کا نام لیا جارہا ہے اس کو تو انہوں نے خود پکڑا ہوا ہے لیکن اس شخص کو پکڑ کر کوئی تحقیقات نہیں کی جاتیں اور موبائل فون کی ویڈیوز اور چیٹ سامنے آجاتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ والوں کو کوئی اس سے اچھا منصوبہ یا پلاننگ کرنی تھی ان کی جانب سے بندے پر تشدد اور چیٹ واٹس ایپ پرکرکے ڈرامہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کےاس ڈرامے میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں اور انہوں نے جس شخص کو پکڑا ہوا ہے اس سے میری ایک بار ملاقات ہوئی ہے اور وہ بھی کمپین کے دوران گزشتہ ماہ ملاقات ہوئی تھی جون کے بعد میری ملاقات ہوئی نہ کوئی ہدایت نامہ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں