تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘ مریم نواز کی انتخابی مہم ناکام ہوگئی ‘

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ انتخابی مہم چلانے کے لیے وزرا کا استعفیٰ ثابت کرتا ہے کہ مریم صفدر کی انتخابی مہم ناکام ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگی وزرا کے استعفوں کو مریم نواز کی انتخابی مہم کی ناکامی سے تعبیر کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ نالائق اعظم شہباز شریف اور جعلی وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے وزرا انتخابی مہم کیلیے استعفے دے رہے ہیں اس کا مطلب ہے کہ مریم صفدر کی انتخابی مہم ناکام ہوگئی ہے۔

فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ جس طرح کی مہنگائی، معیشت کا بیڑا غرق، لوڈشیڈنگ جیسی تباہی اور بربادی نالائق اعظم شہباز شریف نے تین ماہ میں کی ہے استعفیٰ تو اس کو دے دینا چاہیے۔

 

واضح رہے کہ پنجاب میں 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کیلیے اب تک ن لیگ کے 4 وزرا نے اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگی وزرا کے استعفوں کی لائن لگ گئی، ایک اور وزیر مستعفی

استعفیٰ دینے والوں میں وفاقی وزیر ایاز صادق کے علاوہ صوبائی وزرا سلمان رفیق، اویس لغاری اور ملک احمد خان شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -