تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

’عمران خان نے 5 ایم این ایز خریدے ہوتے تو آج چور ڈاکو جیل میں ہوتے‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے 5 ایم این ایز خریدے ہوتے تو آج چور ڈاکو جیل میں ہوتے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے پارٹی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نئی آڈیو لیک پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آڈیو ایڈٹ کرکے اور مختلف حصے جوڑ کر این آر او 2 سے توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی اور نہ ہی امپورٹڈ حکومت کی ناکام کارکردگی سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے 5 ایم این ایز خریدے ہوتے تو آج چور ڈاکو جیل میں ہوتے، لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہونے کے باوجود عمران خان نے کبھی ایسا کام نہیں کیا۔
فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ کے اختتام پر عوام کو پیغام دیا کہ وہ مارچ کے لیے تیار رہیں۔

انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وفاق اور پنجاب میں سارے لوٹے اور ضمیر فروش تو سندھ ہاؤس میں خرید کر زرداری اور شہباز نے جمع کرلیے تھے، عدم اعتماد کی سازش کامیاب کرنے میں پیسے کا اندھا دھند استعمال کرنے والے جعلی آڈیو لیکس پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں لیکن بہت جلد عوامی طاقت سے چور حکمرانوں کا پکا علاج کرنے والے ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -