The news is by your side.

Advertisement

"سیاست ہے تو سیاست کریں لوگوں کے گھروں تک نہ جائیں”

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ہے تو سیاست کریں لوگوں کےگھروں تک نہ جائیں، ہماری زبان سےکوئی لفظ نکل گیا تویہ عورت کارڈ کھیلناشروع کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے حکومت اور مریم نواز پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ہرروز ایک فسادی عورت آجاتی ہے جو کہتی ہے کہ شہبازشریف نے دل پر پتھر رکھ کرقیمتیں بڑھائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ والے ایک گھریلو خاتون کی ذات پر حملہ کررہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہئے، سیاست ہےتو سیاست کریں لوگوں کےگھروں تک نہ جائیں، ہماری زبان سےکوئی لفظ نکل گیاتوعورت کارڈ کھیلناشروع کردیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ جنہوں نے ووٹ کو عزت دینی تھی وہ بوٹ پالش کو عزت دے رہے ہیں، دنیا کےتمام وزیراعظم کا مقابلہ کیاجائےتو شہبازشریف سب سےنالائق ہے، ان سے پوچھو کہ بجلی کیوں مہنگی ہوئی؟ جواب ہوتا ہےعمران خان، گیس کیوں مہنگی ہوئی؟ جواب ہوتاہےعمران خان۔

پنجاب کے ضمنی الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کی حکومت ضمنی انتخاب سے پہلے سڑکیں ڈال رہی ہیں، یہ لوگ رات کو واردات ڈالتے ہیں، جان لو، پی ٹی آئی ورکر اور عوام بڑی تعدادمیں ووٹ دینےباہرنکلیں گے اور حکومت کےخلاف اپنی رائےکااظہارکریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے غیور عوام کو ایک بار پھر یاد دلانا چاہتا ہوں کہ لوٹوں کو ووٹ نہیں دینے ان کی جگہ واش روم ہے، یہ لوگ عوام کابیلٹ پیپر چوری کرناچاہ رہےہیں، ہم نےفیصل آبادمیں ان کی چوری پکڑلی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں