The news is by your side.

‘حکمرانو! اب بھی وقت ہے عوامی فیصلے پر سرتسلیم خم کرلو’

فیصل آباد: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان وفاق کی مضبوطی کی علامت بن چکے، حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ عوام کےفیصلےکےسامنےسرتسلیم خم کریں۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کے ابتدائی نتائج کو لیکر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ
آزاد قوم نےآزادی کےحق میں بڑا فیصلہ دےدیاہے، عوام نےغلام اورمسلط حکمرانوں کوایک بار پھرمسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کےمقابلےمیں13جماعتیں متحد ہیں پھربھی حال دیکھ لیں، ان لوگوں نے مشترکہ انتخابی مہم چلائی مگر اتحاد اورانتخابی مہم چلانےکےباوجود یہ ناکام ہوگئے۔

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اوراتحادی جماعتوں کا بیانیہ عوام نےروند ڈالا، ثابت ہوا کہ عوام اس امپورٹڈ اورغلام حکومت سےچھٹکاراچاہتےہیں،یہ عوامی عدالت کا فیصلہ ہے،عوام نےانہیں مسترد کردیا حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ عوام کےفیصلےکےسامنےسرتسلیم خم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ’تمام نشستوں پر عمران خان کی واضح برتری ہے

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان سےریفرنڈم کی صورت میں نتائج آرہےہیں،عمران خان اسمبلی میں نہیں جارہےلیکن عوام کی محبت کااظہاردیکھ لیں،انشااللہ آئندہ عام انتخابات میں دوتہائی اکثریت سےکامیاب ہونگے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں کراچی کورنگی، چارسدہ، پشاور،فیصل آباد،ننکانہ صاحب اورمردان میں عمران خان کو برتری حاصل ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں