تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاکستان سے بذریعہ سمندری راستے عمان اور حج و عمرے پر جانا ممکن ہوگا

اسلام آباد: پاکستان اور عمان نے سیاحت کو فروغ اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات عمانی سفیر محمد عمر احمد کی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سمندری راستہ بحال اور فیری سروس شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔

شیخ رشید احمد نے عمانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات اسلامی بھائی چارے، باہمی اعتماد پر قائم ہیں، پاکستان عمان کے شہریوں کو پاکستان میں تجارت اور سیاحت کے لیے ویزہ شرائط میں نرمی کے لیے تیار ہے‘۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری

یہ بھی پڑھیں: ’ایرانی زائرین کے لیے فیری سروس سیکیورٹی خدشات پر شروع نہیں کی گئی‘

انہوں نے کہا کہ تجارت اور سیاحت کے خواہش مند عمانی شہریوں کو ویزہ کے حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر مہمان سفیر نے کہا کہ ’پاکستان اور عمان کے درمیان فیری سروس کا آغاز جلد ہوگا، جس سے دو طرفہ تجارت اور سیاحت کو بے پناہ فروغ ملے گا۔‘ انہوں نے کہا کہ فیری سروس کی مدد سے پاکستان سے عازمین حج و عمرہ باآسانی حرمین شریفین بھی جا سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -