تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

’بی ڈیم ڈبلیو گاڑی کا جواب دو‘ فرخ حبیب کا ردعمل

توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق مریم نواز کے ٹویٹ پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرے تحائف میرے مرضی نہیں، حساب تو دینا پڑے گا۔

مریم نواز نے لکھا تھا کہ تحفے بھی ریاست کے اور مرضی بھی ریاست کی چلے گی۔

لیگی نائب صدر نے مزید لکھا کہ آنکھیں کھول لو اب تمہاری دھونس نہیں چلے گی، تمہاری جعلی حکومت اور تمہارا مستقبل دونوں ختم ہوگئے اب حساب تو دینا پڑے گا۔

اب پی ٹی آئی رہنما نے ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایم ڈبلیو گاڑی کا جواب دو، بی ایم ڈبلیو گاڑی توشہ خانہ سے معمولی قیمت پر لے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ پر نوازشریف کا فرمان پڑھ لوجو فواد حسن فواد نےجاری کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ توشہ خانہ پر انفارمیشن پبلک کرنے سےمیڈیا ہائپ بنے گی، لکھا گیا بیرون ممالک سے تعلقات خراب ہوسکتے اور ملک کا مفاد خراب ہوگا۔

Comments

- Advertisement -