پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

شادی سے پہلے ’اسکرٹ‘ پہنتی تھی شوہر کی محبت میں برقع بھی پہنا، فریال گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ فریال گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے منی اسکرٹ پہنتی تھی پھر شوہر کی محبت میں برقع بھی پہنا۔

فریال گوہر پی ٹی وی دور کی سینئر اداکارہ ہیں اور ان کے مشہور ڈراموں میں بند گلی، اڑان، وصال، چاند گرہن، کوہکن اور چاندنی راتیں شامل ہیں۔

اداکارہ نے شادی معروف ٹی وی اداکار، ماہر تعلیم جمال شاہ سے کی تاہم دونوں نے اختلافات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کرلی اور اس وقت فریال لاہور میں رہتی ہیں اور پالتوں جانوروں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں پروگرام گڈ مارننگ  پاکستان میں شرکت کی اور اس دوران جمال شاہ سے شادی اور اختلافات کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

فریال گوہر نے بتایا کہ جب جمال سے میری شادی ہوئی تو میں ان کے ساتھ پردے میں کوئٹہ گئی تھی، جب شادی ہوجاتی ہے تو آپ محبت میں بہت سے سمجھوتے کرتے ہیں، میں ثقافتی اصولوں کا احترام کرنے والی شخصیت ہوں، میرے سابق سسرال والوں سے اچھے تعلقات ہیں وہ اب بھی مجھے روزانہ پیغامات بھیجتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ کوئٹہ میں میرے سسرال والوں نے جو لباس پہنایا وہ پہن لیا اگرچہ لباس چھوٹا تھا اور میں لمبی تھی پھر بھی اسے پہنا جبکہ شادی سے پہلے میں ماڈرن لڑکی تھی کیونکہ میرا تعلق مونٹریال سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ جمال شاہ سے طلاق کے پیچھے کئی وجوہات تھیں جنہیں میں عوامی سطح پر شیئر نہیں کرسکتی تھیں کیونکہ وہ اب شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے ہیں۔ بہت سی چیزیں ہیں جو میں نہیں کہہ سکتی، شاید میں ایک کتاب لکھوں گی جس کا عنوان ہوگا جمال، مجھ سے بچو۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ابتدا میں جمال شاہ کے ڈمپل کو دیکھ کر انہیں پسند کرنے لگیں لیکن بعد میں احساس ہوا کہ اکیلے ہی شادی کو برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔

فریال گوہر نے کہا کہ میرے والدین مختلف پس منظر سے تعلق رکھتے تھے جب میرے والد والدہ کو اپنے خاندان کے پاس لے گئے تو انہوں نے بغیر آستین کا بلاؤز پہنا ہوا تھا، پھپھو جو میری امی کو کالج سے جانتی تھیں انہوں نے اسے ایک شال سے ڈھانپ دیا تھا لیکن میرے دادا نے کہا کہ ‘آپ ایسا کیوں کر رہی ہیں؟ وہ وہی رہے گی – وہ ہمارے لیے نہیں بدلے گی۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے اپنے سسر سے کہا کہ میرے دادا آزاد خیال تھے پھر بھی آپ مجھ سے 20ویں صدی میں گھر بیٹھنے کی توقع رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ 2002 میں انہوں نے دوسری شادی کی تھی اور ان کی دوسرے شوہر سے پہلی ملاقات اپنے ڈینٹسٹ کے کلینک پر ہوئی تھی۔

فریال گوہر کے مطابق ان کے دوسرے شوہر ان کے ڈینٹسٹ کے بھائی تھے اور ان کی شادی 9 سال تک قائم رہی، لیکن بعد میں ان کے شوہر کینسر کے باعث انتقال کر گئے، جس کے بعد سے وہ اپنے 18 پالتو جانوروں کے ساتھ وقت گزارتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں