ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

’اگر میں ہیروئن نہ ہوتی تو ضرور چور ہوتی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ اگر میں ہیروئن نہ ہوتی تو ضرور چور ہوتی۔

فریال محمود سے نجی نیوز چینل کے شو میں میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ اگر آپ اداکارہ نہ ہوتیں تو کیا ہوتیں؟ میزبان نے آگے کہا کہ ہم نے سُنا ہے کہ آپ چور ہوتیں، کیا سچ ہے؟

اس پر وہ ہکا بکا رہ گئیں اور پوچھا کہ یہ باتیں آپ کو کیسے پتا چلیں؟ انہوں نے کہا کہ اگر میں ایکٹر نہ ہوتی تو پھر ڈانسر ہوتی، لیکن اگر ڈانسر بھی نہ نہ ہوتی تو ضرور چور ہوتی۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ کس قسم کی چور ہوتیں، کیا آپ بینکوں کو لوٹتیں؟ اس پر فریال محمود نے کہا کہ میں ’منی ہائسٹ‘ کی طرح بڑی بڑی چوریاں کر سکتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ چونکہ میں اداکاری اچھی کرتی ہوں لہٰذا میں کسی کو بھی بیچ کر کھا سکتی ہوں۔

شو میں میزبان نے پوچھا کہ آپ نے 13 اسکول کیوں بدلے؟ اس پر فریال محمود نے کہا کہ کیونکہ میں بچوں کو بہت مارتی تھی، میں نے ایک بار لڑکی کی پسلیاں توڑ دی تھیں، میں چھوٹی تھی اور مجھے لڑنا آتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں