تازہ ترین

’سونیا حسین مجھ سے حسد کرتی ہیں‘

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ فریال محمود کا ساتھی اداکارہ سونیا حسین سے متعلق کہنا ہے کہ وہ ان سے حسد کرتی ہیں۔

اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، میزبان نے ان سے اداکارہ سونیا حسین کے بارے میں سوال پوچھا کہ آپ نے ایک پروجیکٹ میں سونیا حسین کی جگہ لی تھی اور پھر انہوں نے ایک شو میں کہا تھا کہ فریال محمود کون ہیں۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے فریال محمود نے کہا کہ ’سونیا نے ایک نہیں دو شوز میں کہا تھا کہ وہ مجھے نہیں جانتیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ سونیا حسین انہیں نہیں جانتیں لیکن میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں، ہم دونوں نے ایک ساتھ کام کیا ہے اور پھر بدقسمتی سے میں نے ایک پروجیکٹ میں ان کی جگہ لے لی۔

فریال محمود نے بتایا کہ سونیا حسین نے ان کے موٹاپے کا مذاق اڑایا تھا جب میں موٹی تھی جو کہ بہت غلط ہے اور میں نے اس پر انہیں ٹھیک ٹھاک جواب دیا تھا، انہوں نے کہا کہ یہ بہت پرانی بات ہے۔

فریال محمود نے مزید کہا مجھے نہیں معلوم سونیا حسین کو مجھ سے کیا مسئلہ ہے لیکن کوئی بات نہیں یہ پروفیشنل جیلسی ہے اور مجھے سونیا حسین پسند ہیں۔

Comments

- Advertisement -