The news is by your side.

Advertisement

پروڈکشن آرڈر ختم، فریال تالپور جوڈیشل ریمانڈ پر اسلام آباد منتقل

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ کو نیب حکام نے وفاقی دارالحکومت منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فریال تالپور کو پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے سندھ اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی تاہم بدھ کے روز اس کی معیاد ختم ہوگئی جس کے بعد نیب نے ملزمہ کو اسلام آباد منتقل کردیا۔

سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے گیارہ ستمبر کو اسپیکر آغا سراج درانی اور فریال تالپور کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا گیا تھا تاکہ دونوں اراکین اجلاس میں شرکت کر سکیں۔ سیکٹریٹ کی جانب سے آرڈر پنجاب حکومت کو بھی ارسال کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں۔

قبل ازیں 16 ستمبر کو احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو دو ہفتے کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ ٹھٹہ پانی سپلائی اسکیم کیس میں پی پی کے دونوں رہنماؤں کا ریمانڈ 19 ستمبر کو ختم ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں