The news is by your side.

Advertisement

جہاں بھی کرپشن ہو شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، فریال تالپور

کراچی : رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے جہاں بھی کرپشن ہو شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے اور سب کا احتساب برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے.

وہ کراچی میں‌ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے ٹریڈ کو آگے بڑھانا ہوگا اور ملک میں گیس بجلی کےنرخ میں کمی لانی ہوگی.

فریال تالپور نے کہا کہ ایکسپورٹ 60 ارب سے 36 ارب ہوچکی ہے لیکن احسن اقبال کس بات کا کریڈیٹ لے رہے ہیں جب کہ حال یہ ہے کہ پنجاب میں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں.

فریال تالپورجو کہ سابق صدر آصف زرداری کی بہن بھی ہیں نے کہا کہ جہاں بھی کرپشن ہو اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اور ہماری خواہش ہے کہ سب کا احتساب برابری کی سطح پر ہونا چاہیے.

فریال تالپور نے کہا کہ ہم نے عدالتوں کا سامنا کیا اور باعزت بری ہو کر آئے لیکن کچھ لوگ عدالت میں پیش ہونے پر ایسا ردعمل دے رہے ہیں جیسے کوئی قیات ٹوٹ پڑی ہو.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں