جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

غریبوں کی مدد کے لیے تنخواہ دکان دار کو دے دیتی تھی، فریال تالپور

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ: پاکستان پیپلزپارٹی کی سرکردہ رہنما اور سابق وزیراعظم آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے بتایا ہے کہ وہ غریبوں کی مدد کرنے کے لیے اپنی تنخواہ میڈیکل اسٹور پر دے دیتی تھیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نواب شاہ میں منعقدہ پارٹی تقریب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے واقعہ سنایا۔

انہوں نے بتایا کہ ’مجھے بتانا نہیں چاہیے مگر میں نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کی، غریبوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے میں تو اپنی تنخواہ تک اسپتال میں دواؤں کی دکان پر دے دیتی تھی‘۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ہم سچے تھے، سچ بات کرتے تھے، ہم نے کبھی غلط بات نہیں کی اور کبھی کرپشن نہیں کی بلکہ ہمیشہ لوگوں کی مدد کی‘۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل علی زیدی نے فریال تالپور کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے فریال تالپور کی باتیں سُن کر مجھے سندھ کی قسمت پر رونا آگیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں