بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

فریال تالپور کے خلاف اقامہ رکھنے کی درخواست پرسماعت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : فریال تالپورو دیگرکے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران خواجہ شمس الاسلام نے کہا کہ فیصلے تک فریال تالپور سےعوامی عہدہ واپس لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپوراور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جےآئی ٹی سپریم کرٹ نے تشکیل دی تھی، درخواست سے جے آئی ٹی کا کوئی تعلق نہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فریال تالپور نے اپنے جواب میں اقامہ ظاہرنہیں کیا، ملک لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنائے گئے۔

خواجہ شمس الاسلام نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کی ہرگلی تباہی کی داستان سنا رہی ہے،21 جولائی 2014 کو اقامہ جاری ہوا، 3 بارتوسیع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فریال تالپورنے جواب میں دبئی کے اثاثے بھی ظاہرنہیں کیے، شارجہ کا بینک اکاؤنٹ بھی چھپایا گیا۔

خواجہ شمس الاسلام نے کہا کہ ہم مشکورہیں جوثبوت نہیں تھے وہ جواب میں انہوں نے جمع کرا دیے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق کیس کا یہاں بھی اطلاق ہوتا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نےقراردیا عوامی نمائندوں کوصادق وامین ہونا چاہیے، عدالت عظمیٰ قراردے چکی عدالتیں خاموش نہیں بیٹھ سکتیں۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے اقامے کی درخواست پر 22 فروری کو سماعت ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں