تازہ ترین

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس: فرزانہ راجا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

اسلام آباد: احتساب عدالت نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس میں فرزانہ راجا کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا آغازکردیا۔

تفصیلات کے مطابق بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس میں جج اصغرعلی نے فرزانہ راجاکواشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

عدالت نے سابق چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجابذریعہ اشتہاراحتساب عدالت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 مئی تک فرزانہ راجاپیش ہوں ورنہ اشتہاری قرارپائیں گی۔

احتساب عدالت نے شریک ملزم راجاعبدالمناف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا جب سے ریفرنس آیا ہےفرزانہ راجاایک باربھی پیش نہیں ہوئیں، ایسانہیں ہوسکتاکہ وہ بیرون ملک بیٹھی رہیں اورہم استثنیٰ دیتے رہے ، حاضری سے استثنیٰ لینے کیلئے بھی ایک بارعدالت آنا ضروری تھا۔

عدالت نے فرزانہ راجا کو بذریعہ اشتہار ایک ماہ کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس دے دیا۔

یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب ) نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا ، ریفرنس میں انیس ملزمان کو فریق بنایا گیا تھا ، نیب ریفرنس میں کہا تھا کہ اشتہارات جاری کرنے کے نام پر من پسند لوگوں کو نوازا گیا۔

Comments