تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ایکشن کرائم ڈراما فلم فاسٹ اینڈ‌ فیورس 9 کے ٹریلر نے دھوم مچادی

ہالی ووڈ کی فلم ‘فاسٹ اینڈ فیوریس 9 ‘ کے مداح  فلم بندی کے مناظر دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلمیں دیکھنے کے شوقین افراد جانتے ہیں کہ ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں گاڑیوں کی تباہی اور خطرناک ایکشنز کے بہت سے مناظر حقیقی ہوتے ہیں جو دیکھنے والوں کے اوسان خطا کردیتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 جون کو ریلیز ہونے والی ایکشن کرائم ڈراما فلم فاسٹ اینڈ فیورس 9 کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلم فاسٹ اینڈ فیورس 9 گزشتہ سال مئی میں ریلیز کی جانی تھی مگر کرونا کے باعث اس کی نمائش ملتوی کردی گئی تھی۔ تاہم اب 9 کے بعد 10ویں اور 11ویں فلمیں سیریز کی آخری ثابت ہوں گی۔

فاسٹ اینڈ فیورس‘ سیریز کی پہلی فلم 2001 میں ریلیز کی گئی تھی بعد ازاں یکے بعد دیگر سیریز آتی رہیں اور اب تک مجموعی طور پر 8 فلمیں ریلیز کی جاچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -