The news is by your side.

Advertisement

بنگلا دیش کیخلاف میچ سے قبل حسن علی کا نیا انداز وائرل

چٹاگانگ: بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے نیا انداز اپنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل سے چٹانگ میں شروع ہوگا، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے میچ سے قبل ہی نیا انداز اپنا لیا جسے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جارہا ہے۔

بنگلا دیش کیخلاف میچ میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ کھلاڑی ٹیسٹ اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں جن میں فاسٹ بولر حسن علی بھی شامل ہیں تاہم وہ ٹیسٹ سیریز میں ایک نئے انداز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حسن علی کی دو تصاویر جاری کی ہیں جن میں سے ایک میں حسن علی کے لمبے بال ہوا میں لہرا رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ان کے بال چھوٹے نظر آرہے ہیں۔

پی سی بی کی ٹوئٹ میں کوئی واضح پیغام تو نہیں البتہ شائقین کرکٹ نے اس سے یہی نتیجہ اخذ کیا ہے کہ حسن علی نے ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا ہے اور اب وہ چھوٹے بالوں میں نظر آئیں گے۔

شائقین کرکٹ حسن علی کے اس نئے انداز کو کافی پسند کررہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں