اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے طیارے میں ملاقات ہوئی جس کی تصاویر عرفان نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فاسٹ بولر محمد عرفان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ طیارے میں ہونے والی اتفاقیہ ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
محمد عرفان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میرے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کے اہل خانہ موجود ہیں، عثمان بزدار سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے تعلیم، صحت اور پنجاب اور جنوبی پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
Had a pleasure of meeting @UsmanAKBuzdar & family on my way to @thePSLt20. Had a great chat about education, health and development plans for Punjab, specially the southern nelt. Allah SWT Pakistan or Pakistaniyon ko sare jahaan me taraqqi de, Ameen. #PakistanZindabad #Cricket pic.twitter.com/QWZiaYbQwC
— Mohammad Irfan (@M_IrfanOfficial) February 9, 2019
محمد عرفان نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستانیوں کو سارے جہاں میں ترقی دے، آمین۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، وہ سعودی عرب میں 7 روز تک قیام کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 7 روزہ دورہ مکمل کرکے 15 فروری کو وطن واپس پہنچیں گے۔
یہ پڑھیں: محمد عرفان دراز قد کے باعث جہاز کی سیٹوں میں پھنس گئے
یاد رہے کہ فاسٹ بولر محمد عرفان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے جہاز میں سوار ہوئے تو طویل القامت قد کی وجہ سے مشکل کا شکار ہوگئے تھے۔
فاسٹ بولر محمد عرفان جہاز میں سوار ہوئے تو سیٹوں کے درمیان جگہ کم ہونے کے باعث ان کی ٹانگیں پھنس گئی تھیں، عرفان کو مشکل میں دیکھ کر عملے نے اکانومی کلاس سے بزنس کلاس میں منتقل کریا تھا۔