تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

فاسٹ بولر رومان رئیس کے گھر ننھی پری کی آمد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔

رومان رئیس نے بیٹی کی تصاویر شیئر کیں اور بیٹی کی ولادت کو اپنے لیے اللہ کی رحمت قرار دیا۔

رومان رئیس نے بیٹی کا نام روحا رئیس خان رکھا ہے، ننھی پری کے کان میں اذان ان کے دادا نے دی، فاسٹ بولر نے تمام لوگوں سے اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

فاسٹ بولر رومان رئیس کو بیٹی کی ولادت پر مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے لکھا کہ ’ماشا اللہ مبارک ہو رومی، اللہ تعالیٰ صحت اور تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے آمین۔

Comments

- Advertisement -