تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کرونا وبا: اہم عرب ملک نے بڑی سہولت متعارف کرادی

ابوظبی:عالمی وبا کرونا کے آغاز سے ہی متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنے شہریوں کے لئے بہترین اقدامات کئےگئے، جسے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے اماراتی حکومت ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ کرونا ٹیسٹنگ کا عمل بھی تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے، یہ اقدام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی کے چھ مراکز میں تیز ترین پی سی آر کی سہولیات فراہم کردی گئیں ہیں، جس سے بروقت عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تشخیص کی جاسکے گی۔

ابوظبی کی صحت سہولیات دینے والی کمپنی’صیحہ’ کے چھ مراکز میں کرونا وائرس سے متعلق تیز ترین پی سی آر یعنی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرونا کے پرائم اسسسمنٹ سینٹر مدینت زید، گایتھی، ڈیلما، لیوا اور فارما میں صیحہ کے مراکز میں دستیاب ہے، جس کے لئے درخواست دہندگان کو اپنی اسکریننگ اپوائٹمنٹ کے لئے اندراج کے وقت 250 درہم پہلے ادا کرنا ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو 2020: قانونی چارہ جوئی کیلئے نئے پروگرام کا آغاز

ٹیسٹ کرانے والے افراد کو کرونا رپورٹ کا رزلٹ الحسن ایپلیکشن، الصحہ ایپلی کیشن یا ایس ایم ایس کے زریعے ملے گا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں کرونا کے 136 نئے کیسز سامنے آئے۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجسنی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 38 ہزار 26 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کرونا کے مزید 3 لاکھ 50 ہزار 115 ٹیسٹ کیے گئے، پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک مریض چل بسا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 115 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -