تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’24 گھنٹے بھوکے رہیں اور لمبی زندگی پائیں‘

واشنگٹن: امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہ میں ایک دن بھوکا رہنے سے دل کے دورہ کا خطرہ کم ہوجاتا ہے اور وہ شخص لمبی زندگی گزار سکتا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی طبی ماہرین نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ ایک ماہ میں 24 گھنٹے بھوکے رہنے والا شخص امراض قلب سے نجات پالیتا ہے اور طویل عمر بھی پاتا ہے۔

محققین نے ایسے مریضوں سے سے پوچھا کہ جن کے دلوں میں کیتھیٹر داخل تھے اگر وہ وقفے وقفے سے روزہ رکھتے ہیں یا طویل عرصے تک کھانا نہیں کھاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وہ مریض جنہوں نے معمول کے مطابق روزہ رکھا اور ان لوگوں کے مقابلے میں 4.5 سال بعد روزہ نہیں رکھنے والوں کی بقا کی شرح بہتر ہے، بھوکے رہنے والوں میں دل کے امراض کی تشخیص کا امکان بھی کم تھا۔

مزید پڑھیں: پرفضا مقام پر تیس منٹ گزارنے سے دل کے امراض کا خطرہ ٹل جاتا ہے،تحقیق

امریکی شہر سالٹ لیک سٹی یوٹا کے انٹرٹاؤنٹین ہیلتھ کیئر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم نے یہ بھی بتایا ہے کہ وقفے وقفے سے روزہ رکھنے والے مریضوں کو دل کی ناکامی کی تشخیص کا امکان کم ہی ہوتا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس ٹیم نے ذیابیطس کے مریضوں پر پچھلی تحقیق کی تھی اور پتا چلا تھا کہ وقفے وقفے سے روٹین کے مطابق زندگی گزارنے والے زیادہ تر افراد دل کے امراض میں مبتلا تھے۔

محققین نے 2013 سے 2015 کے درمیان 2000 سے زیادہ مریضوں کو کارڈیک کیتھیٹریٹائزیشن مطالعہ سے گزارہ تھا۔

کارڈیک کیتھیٹرائزیشن ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں کیتھیٹر ایک لمبی، پتلی ٹیوب کو شریان، گردن یا بازو میں رگ میں داخل کیا جاتا ہے۔

محققین کے مطابق اس کے بعد ٹیوب کو خون کی وردیوں کے ذریعے دل تک پہنچایا جاتا ہے جس کے بعد ڈاکٹر تشخیصی ٹیسٹ کرسکتے ہیں یا دل کی حالتوں کے بارے میں باآسانی جان سکتے ہیں۔

نوٹ: دل کے امراض میں مبتلا افراد اپنے طبی معالج کے مشورےکے بعد پر اس پر عمل کریں۔

Comments

- Advertisement -