تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

خواتین میں مٹاپے کی بیماری، کس عرب ملک کا پہلا نمبر؟

ریاض: عالمی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ عرب ممالک میں مٹاپے کا شکار خواتین سب سے زیادہ تعداد کویت میں ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق الالمارات الیوم نے عالمی بینک کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ جاری کی جس میں مٹاپے کی وجہ سے صحت اور معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کو اجاگر کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عرب ممالک میں مٹاپے کا شکار خواتین سب سے زیادہ کویت میں ہیں۔ یہاں ایسی خواتین کا تناسب 77 فیصد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطر دوسرے نمبر پر ہے جہاں 75 فیصد خواتین مٹاپے کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کے وزنی ترین بچے نے 100 کلو وزن کیسے کم کیا؟‌

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عرب ممالک میں خواتین میں مٹاپے کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کا مطلب ہے کہ وہاں کی خواتین غیر متعدی امراض میں مبتلا ہورہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عرب ممالک میں عراق دسویں نمبر پر رہا جہاں مٹاپے کا شکار خواتین کا تناسب 70 فیصد ہے۔ اسی طرح بحرین نویں، لبنان 8ویں،مصرف ساتویں، غزہ پٹی اور غربی اردن چھٹے، لیبیا پانچویں نمبر پر رہا۔

اس فہرست میں سعودی عرب چوتھے نمبر پر ہے جہاں مٹاپے کا شکار خواتین 73.7 فیصد ہیں۔ اسی طرح اردن تیسرے نمبر پر ہے جہاں 74.2 فیصد خواتین مٹاپے کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 7 منٹ ورزش کریں اور موٹاپے سے نجات پائیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’آئندہ 15 برس کے دوران ترقی پذیر ممالک میں مٹاپے سے نمٹنے کی مجموعی لاگت سات ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی‘۔

Comments

- Advertisement -