منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

فاٹا کے پی کے کا حصہ ہے تاہم عدالتوں کی منتقلی میں وقت لگے گا، بیرسٹرعلی ظفر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیراطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ فاٹا قانونی طور پر خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکا ہے، عدالتوں کی منتقلی کیلئے کچھ وقت درکار ہے، وہاں کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،  بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام سے متعلق بہت سے امور طے کرنا ابھی باقی ہیں جس کیلئے وفاقی اور صوبائی کمیٹی کی ملاقات کل ہوگی، قانونی طور پر فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا میں صوبائی آرڈیننس سے متعلقہ مسائل حل کئے جائیں گے، وہاں لا اینڈ آرڈر نافذ کرنا صوبائی ذمہ داری ہے، بطور نگراں حکومت طویل المدتی فیصلےنہیں کرسکتے۔

- Advertisement -

نگراں وزیراطلاعات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فاٹا میں لیویز کی تعیناتی مرحلہ وار کی جائے گی تاہم سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی منتقلی کیلئے وقت درکار ہے، فاٖٹا کے عوام کو آئین کے تحت ہرممکن سہولت دی جائے گی، فاٹا سے متعلق بنیادی یا جلد ہونے والے کاموں پر توجہ ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں