تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات 8 ستمبر سے شروع ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات آٹھ ستمبر سے شروع ہوں گے ، پاکستان اب تک کیے گئے اقدامات کی تفصیلات فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات کا دور آٹھ ستمبر سے بینکاک میں شروع ہوگا اور 13 ستمبر تک جاری رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سےایکشن پلان پرعمل کاحتمی جواب طلب کیا ہے جس کا جوا ب دینے کے لیےپاکستانی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیربرائےاقتصادی امورحماداظہرکریں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ وفاقی وزیربرائےاقتصادی امورحماداظہر کی قیادت میں بینکاک جانے والی ٹیم میں ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک، ایف بی آراوردیگرنمائندگان شامل ہوں گے۔

بینکاک میں ہونے والے ان مذاکرات کےنتیجےمیں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ کیاجائےگا اور ساتھ ہی ساتھ ایشین پیسیفک گروپ میں پاکستان کانام توسیعی لسٹ میں شامل کرنےپربات ہوگی۔

ا یشین پیسیفک گروپ کی توسیعی لسٹ سےنکلنےکے لیے پاکستان کو 125سوالوں کےجوابات دیناہو ں گے جن میں سے 10 سوالات منی لاندرنگ وٹیررفنانسنگ کی روک تھام سے متعلق ہوں گے۔

اجلاس میں ٹیررفنانسنگ میں ملوث عناصرکوسزائیں دینےسےمتعلق تفصیلات بھی مانگی گئیں ہیں اورانویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن کے نظام میں موجود خامیاں دورکرنےکے حوالے سے سوالوں کےجواب دیناہوں گے۔

یاد رہے کہ رواں برس مئی میں پاکستانی وفد چین میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شریک ہوا تھا جہاں منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ پر بریفنگ دی تھی ۔پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے 27 نکاتی ایکشن پلان پر اپنا جواب جمع کرایا تھا جس پر ایف اے ٹی ایف کے وفد نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -