تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ایف اے ٹی ایف کا معاملہ، چین پاکستان کی حمایت بول پڑا

بیجنگ : ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر چین نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی رینکنگ تبدیل نہ کرنےکافیصلہ کیا بلکہ دہشت گردوں کی فنانسنگ روکنےکےلئے پاکستانی اقدامات کوتسلیم کیا۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنےکااہم ادارہ ہے اور اس کا مقصد ایسی سرگرمیاں روکنے میں ممالک کی مدد کرنا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نےپاکستان کی رینکنگ تبدیل نہیں کی، دہشت گردوں کی فنانسنگ روکنے کے لئے پاکستانی اقدامات کو تسلیم کیا گیا، یہ پاکستانی کوششوں کی حوصلہ افزائی تھی، ایف اے ٹی ایف کا مقصد ہے وہ ایسی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرے۔

چینی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی کاؤنٹرٹیررازم فنانسنگ سسٹم بہتر بنانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ایف اے ٹی ایف رکن ممالک کے ساتھ مل کر پاکستان کو مزید تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لئے کام کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں : ایف اے ٹی ایف : بھارت کی تمام سازشیں ناکام، پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی کارکردگی بہتر کی ہے، فی الحال پاکستان کا نام فروری دو ہزاربیس تک گرے لسٹ میں ہی رہے گا۔

بعد ازاں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان اور مطالبات پر عمل درآمد کیلئے وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل دیا گیا ، خصوصی سیل کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

Comments

- Advertisement -