ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سعودی عرب کو ایف اے ٹی ایف کی مستقل رکنیت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے رکنیت دے دی جس کے بعد وہ خلیجی ممالک میں رکنیت حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے سالانہ اجلاس کے بعد اولانڈو میں حکام نے سعودی عرب کو  مستقل رکنیت دینے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق پیرس میں 1989 کو ہونے والے پہلے اجلاس کے بعد ایف اے ٹی ایف کے تیسویں اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کو رکنیت کا اعزاز دیا گیا۔

- Advertisement -

ایف اے ٹی ایف حکام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے دیگر خلیجی ممالک کے مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھائی اور غیر قانونی رقم سمیت دہشت گردی کی روک تھام کی۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف دہشت گردی کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ کا خاتمہ کرنے کے لیے عالمی معیار طے کرتا ہے، قبل ازیں سعودی عرب 2015 سے ایف اے ٹی ایف کا مبصر رکن تھا۔

سعودی عرب کی شمولیت کے بعد ایف اے ٹی ایف میں شامل ہونے والے رکن ممالک کی تعداد 39 تک پہنچ گئی، جن میں سیکیورٹی کونسل کے مستقل اراکین اور جی 20 ممالک جیسے طاقتور ترین ممالک بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں