تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

‘یقین ہے فیٹف ٹیم کا دورہ پاکستان بھی کامیابی سے مکمل ہو گا’

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مجھے یقین ہے فیٹف ٹیم کا دورہ پاکستان بھی کامیابی سے مکمل ہو گا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پاکستان کے تمام عملی اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنےکی تمام شرائط پوری کر دیں تاہم پاکستان کو فی الحال گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا رہا ہے آن سائٹ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد پاکستان کو گرےلسٹ سے نکالا جائے گا۔

‘پاکستان نے گرےلسٹ سے نکلنے کی تمام شرائط پوری کر دیں’

فیٹف اعلامیہ پر عمران خان نے کہا کہ فروری 2018 میں پاکستان کو فیٹف گرےلسٹ میں ڈالا گیا پاکستان کواب تک کا سب سے چیلنجنگ ایکشن پلان دیاگیا ہم حکومت میں آئےتوبلیک لسٹ میں جانےکاشدیدخطرہ تھا فیٹف کے ساتھ ہماری ماضی کی تعمیل کی تاریخ بھی سازگار نہیں تھی ہماری حکومت نےملک کوفیٹف بلیک لسٹ میں جانےسےبچایا۔

اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا کہ فیٹف نے بارہا میری حکومت کےکام اورسیاسی عزم کی تعریف کی ہم نے فیٹف کے 34 میں سے 32 ایکشن آئٹمز کو مکمل کیا اپریل میں ہماری حکومت نے آخری 2 آئٹمزپرتعمیلی رپورٹ پیش کی آئٹمز مکمل ہونےپرفیٹف نےپاکستان کے ایکشن پلان کو مکمل قرار دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فیٹف ٹیم ایکشن پلان پرکام مکمل ہونےکی تصدیق کیلئےدورہ کرے گی مجھے یقین ہے فیٹف ٹیم کا دورہ بھی کامیابی سے مکمل ہو گا حماد اظہر، فیٹف رابطہ کمیٹی اور افسران نے غیرمعمولی کارکردگی دکھائی پورے ملک کوآپ پر فخر ہے۔

Comments

- Advertisement -