The news is by your side.

Advertisement

گوجرہ: سفاک باپ نے دو بیٹوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا

گوجرہ : سفاک باپ نے چھریوں کے وارسے دو بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرہ کے نواحی گاوں چک نمبر تین سو بتیس  دھنی پور کے  رہائشی ولایت نامی شخص نے  اپنے اہلخانہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ سوئے ہوئے تھے ،حملے کے نتیجے میں نو سالہ حسنین اور ثقلین نے شہہ رگ کٹنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ دیا ، جبکہ ملزم کی اہلیہ اور گیارہ سالہ بیٹا علی حسن شدید زخمی ہیں۔

اطلاع ملنے پرپولیس کی نفری نے موقع واردات پہنچ کر اورسفاک قاتل  کو گرفتار کرلیا ہے ، پولیس کے مطابق ملزم مبینہ طورپرشکی المزاج اورذہنی مریض ہے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے  الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی : غیرت کے نام پر دو خواتین قتل

واضح رہے ملک بھر میں گھریلو تشدد کے واقعات میں بتدریج  اضافہ ہورہا ہے۔ حال ہی میں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں  حیات خان نے اپنی  16 سالہ بہن کو موبائل فون کے استعمال پر چھریوں کے وار سے قتل کردیا تھا۔

کمرہ عدالت میں جج سے بات کرتے ہوئے ملزم نے بتایا کہ مجھے اپنے کئے پر کوئی  پچھتاوا نہیں ہے ، جبکہ ملزم کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو معافی دینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں