جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

تاوان ادا نہ کرنے پر ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، باپ اور 2 بیٹے زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسکہ : تاوان نہ دینے پر ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے باپ اور دو بیٹوں کو زخمی کردیا اور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے نواحی علاقے میں تاوان نہ دینے پر 10 ملزمان نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں باپ، اس کے دو بیٹے اور ایک راہگیر زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ ستراہ کی حدود میں گاؤں سیان میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے مقامی شہری عمران سے 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور تاوان ادا نہ کرنے پر ملزمان گھر میں گھس گئے اور فائرنگ کر دی۔

زخمیوں میں عمران، اس کے بیٹے علی حسن اور عبداللہ جبکہ راہگیر عبدالمجید شامل ہیں تاہم چاروں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث 10 ملزمان میں وقار، علی، منیر، شہباز، نعمان، زوہیب، حسین اور تین نامعلوم افراد شامل ہیں۔

واقعے کے بعد تمام ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں