تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

پسند کی شادی پر باپ اور بھائی نے لڑکی کو قتل کردیا

شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ اور بھائی نے لڑکی کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کے ضلع ڈیرہ کمبواں میں پسند کی شادی کرنے پر باپ اور بھائی نے جواں سال لڑکی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس کے مطابق بہنوئی نے لڑکی کی شادی اپنے بھتیجے شہزاد سے کرادی تھی، ملزم والد اور بھائی نے فیصل آباد سے شیخوپورہ آکر لڑکی کو قتل کیا۔

شیخوپورہ پولیس کے مطابق سالی کے قتل کا سن کر بہنوئی نے بھی خود کو چھری کے وار کرکے زخمی کرلیا جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: ایبٹ آباد میں غیرت کے نام پر شادی شدہ جوڑا قتل

واضح رہے کہ گزشتہ روز یبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گاؤں برج میں شادی شدہ جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، لڑکا اور لڑکی نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت صبا اور راشد کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جہانگیر نامی شخص مقتولہ کا بھائی تھا، ملزم نے آج صبح گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے پسند کی شادی کرنے والے لڑکا لڑکی کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -