تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

عید پر بچوں کی خواہش پوری نہ کرنے پر باپ نے 3 بچوں زہر دیکر خودکشی کرلی

لاہور: پنجاب کے شہر ظفر وال میں عید پر بچوں کی خواہش پوری نہ کرنے پر باپ نے تین بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ظفروال کے نواحی گاؤں وریام کے رہائشی قدیر نے بچوں کی خواہش پوری نہ کرنے پر غربت اور گھریلو حالات سے تنگ آکر تین بچوں سمیت زہر پی لیا۔

ذرائع کے مطابق باپ اور بچوں کو ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو نارروال منتقل کیا، باپ قدیر راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ 7 سالہ عائشہ اور پانچ سالہ رحمان اور تین سالہ ریحان کی حالت تشویش بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق باپ قدیر بچوں کو گھر سے چیز خرید کر دینے کے بہانے موضع اگوالہ موڑ کے قریب گراؤنڈ میں لایا اور زہریلی چیز کھلادی۔

راہگیروں نے میدان میں باپ بچوں کو بے ہوش پڑے دیکھ کر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم کو اطلاع دی۔

بعدازاں ریسکیو ٹیموں نے باپ بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں باپ قدیر راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ بچوں کو اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -