تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’والد نے دو شادیاں کیں‘ عائشہ عمر کے انکشاف پر مداح حیران

مزاحیہ ڈرامے ’بلبلے‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے والد کی دو شادیوں کا انکشاف کردیا۔

اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے یہ انکشاف دورہ امریکا کے بعد کیا جہاں ان کے اہل خانہ مقیم ہیں، انہوں نے بتایا کہ میری والدہ سے شادی سے قبل میرے والد نے ایک برطانوی خاتون سے شادی کی تھی جن ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔

عائشہ عمر یہ انکشاف اپنے والد کی برسی کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی تحریر میں کیا۔

اداکارہ نے اداسی کے ساتھ بتایا کہ جب وہ دو سال کی تھیں جب ان کے والد کا انتقال ہوچکا تھا اور بعد والد ساری ذمہ داری دیکھ بھال والدہ نے کی اور ہمیں اس مقام تک پہنچایا۔

عائشہ نے کہا کہ میری والدہ نے نامساعد حالات کا مقابلہ کیا اور زندگی میں دشواریوں سے گزریں، جو کبھی بھی آسان نہ تھا اور آج ہمیں اپنے اہلِ خانہ پر بھروسہ ہے۔

اپنے سوتیلے بہن بھائیوں کی موجودگی سے متعلق اداکارہ نے لکھا کہ والد کئی سال پہلے کراچی میں انتقال کرگئے تھے، لیکن انھوں نے بچوں میں 4 بچے سوگوار چھوڑے تھے۔

عائشہ کا لکھنا تھا کہ والد نے ان کی والدہ سے شادی کرنے سے قبل برطانوی خاتون سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔

انھوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے والد کی درجات بلندی کے لیے دعا کریں اور یہ بھی دعا کریں کہ اللہ میرے حفاظت کرے اور ہدایت عطا فرمائے۔

Comments

- Advertisement -