بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

سنگدل باپ نے 20 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملکوال: منڈی بہاؤالدین کے شہر ملکوال میں سنگدل باپ نے اپنی 20 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے شہر ملکوال میں سنگدل باپ اپنی تیسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی 20 سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق 20 سالہ مقتولہ عائشہ غلام کا تعلق ضلع حافظ آباد کے علاقہ بہاؤ الدین سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم غلام علی کی پہلی بیوی کا انتقال اور دوسری کو وہ خود ہی طلاق دے چکا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے چچا کی درخواست پر باپ اور نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ گوجرہ میں مقدمہ درج کرلیا۔

مزید پڑھیں: غربت سے تنگ باپ نے 8ماہ کی بیٹی کو قتل کرکے دفنا دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ عائشہ غلام کی لاش جنڈبوسال کے قریب سڑک کنارے سے ملی تھی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تین ماہ قبل چونیاں کے علاقے میں غربت سے تنگ باپ نے 8 ماہ کی بچی قتل کرکے صحن میں دفنا دی تھی، پولیس نے مقتول بچی کے باپ اور ماں کو گرفتار کر لیا اور لاش برآمد کرلی تھی، بچی کی لاش کوٹی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں