The news is by your side.

Advertisement

لاہور میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی داماد اور سمدہی کو ہلاک کردیا

لاہو: کاہنہ کے علاقے میں باپ کی فائرنگ سے بیٹی اور داماد سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو تنازع پر باپ نے ملنے کیلئے گھر آئی بیٹی ،داماد اور سمدھی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے،بعدازاں انہیں قریبی ہسپتال پہنچایا گیا،تاہم تینوں افراد جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ لڑکی نے اپنی پسند سے شادی کی تھی جس پر لڑکی کے والد کو سخت غم و غصہ تھا،اہلِ محلہ اور رشتہ داروں کے کہنے پر لڑکی کے باپ نے ؤصلح صفائی کر لی تھی،جس کے بعد دونوں خاندانوں میں میل ملاپ کا آغاز ہو گیا۔

تاہم آج بیٹی داماد اور سمدہی ملنے آئے تھے کہ لڑکی کے باپ نے معمولی جھگڑے پر تینوں پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا اور تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی،جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اہل محلہ کا کہنا تھا کہ لڑکی کی پسند کی شادی کے بعد والد نے بیٹی اور داماد کو قبول کر لیا تھا اور لڑکی کے سسرال سے خوشگوار تعلقات بحال کر لیے تھے مگر آج ملزم نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے باعث بیٹی ،داماد اور سمدہی جاں بحق ہوگئے۔

گزشتہ روز ماں نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی سترہ سالہ بیٹی کو زندہ جلادیا تھا ایسے واقعات کی تعداد میں اضافہ سے معاشرے کی ذبوں حالی منہ بولتی تصویر ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں