پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

باپ نے بہو کو ہلاک اور بیٹے کو زخمی کر کے خود کشی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ: جائیداد کے تنازعے پر باپ نے فائرنگ کر کے بہو کو ہلاک اور بیٹے کو شدید زخمی کردیا،بعد ازاں باپ نے خود بھی خود کشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے رہائشی غلام جیلانی نے گھریلو تنازعے پر بیٹے جاوید جیلانی اور بہو شبانی جاوید پر فائرنگ کردی،جس کے بعد بیٹے اور بہو کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا،تاہم بہو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گی جب کہ بیٹا تشویشناک حالت میں زیرِعلاج ہے۔

ہسپتال ذارئع کے مطابق آج ایک زخمی خاتون اور اُن کے شوہر کو تشویشناک حالت میں ایمرجینسی وارڈ میں لایا گیا تھا،دورانِ علاج پتہ چلا کہ ہسپتال لانے سے قبل ہی خاتون شبانی جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو چکی تھیں،جب کہ شوہرجاوید جیلانی کو طبی امدا دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سانگھڑ کے علاقے شہنشاہ کالونی میں پیش آیا جہاں باپن نے فائرنگ کر کے بہو کا ہلاک اور بیٹے کو شدید زخمی کر کے خود بھی خود کشی کر لی،ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نے جائیداد کی تقسیم کے تنازعے پر بہو اور بیٹے پر فائرنگ کی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے تنازعے پر باپ اور بیٹے نے ایک دوسرے پر مقدمات بھی قائم کر رکھے تھے،جو مقامی عدالت میں زیرَ سماعت تھے جب کہ علاقہ مکینوں اور معززین و عمائدین کئی بار صلح صفائی کی کوشش بھی کی تھیں،تاہم دونوں باپ بیٹا اپنی ضد پر قائم رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں