تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

شقی القلب باپ نے کمسن بیٹے کو مار ڈالا

کراچی کے جناح اسپتال میں شقی القلب باپ نے اپنے دو سالہ کمسن بیٹے کو سر کے بل زمین پر پٹخ دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں شقی القلب باپ نے اپنے دو سالہ بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بل زمین پر پٹخ دیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ ملزم پیشہ ور بھکاری اور نشے کا عادی ہے۔ جس نے بیوی سے تلخ کلامی کے دوران بچے کو اٹھا کر زمین پر دے مارا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچے کو علاج کی غرض سے اسپتال لے آیا تھا تاہم نشہ نہ ملنے پر ملزم نے بچے کو سر کے بل زمین پر پٹخ دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے بچے کی ماں کنیز بی بی کی مدعیت میں ملزم آصف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقدمے میں خاتون کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کا شوہر آصف بیروزگار اور  نشہ کرتا ہے۔ 27 تاریخ کو میرا سہراب گوٹھ پر ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس میں بیٹی سلمیٰ اور 12 ماہ کا بیٹا عاطف زخمی ہوا تھا۔ میں بچوں کو علاج کی غرض سے جناح اسپتال لائی تھی جہاں شوہر نے پیسے نہ دینے پر جھگڑا کیا۔

خاتون نے استدعا کی ہے کہ شوہر نے میرے بیٹے کو قتل کیا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -