ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

سات بچوں کے باپ نے گرل فرینڈ کو گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست راجستھان میں 32 سالہ ملزم نے 22 سالہ گرل فرینڈ کو گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش میں زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت سونو شرما کے نام سے ہوئی جس کے سات بچے ہیں اور اس کے پونم نامی لڑکی سے غیر ازدواجی تعلقات تھے۔

سونو شرما نے پہلے تیز دھار چاقو سے مقتولہ کا گلا کاٹا اور خودکشی کی غرض سے خود کو بھی زخمی کیا۔

ملزم نے 15 روز قبل پٹپارہ میں گھر کرائے پر لیا تھا جہاں وہ پونم کے ساتھ رہ رہا تھا۔

مالک مکان کے مطابق صبح 10 بجے گھر میں سونو کے ساتھ ایک لڑکی نظر آئی جسے ملزم نے اپنی منگیتر بتایا، دوپہر 2 بجے گھر سے چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں تو ایک دکاندار نے مجھے اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں گھر میں داخل ہوا تو لڑکی کی خون میں لت پت لاش دیکھی جس کا گلا کٹا ہوا تھا، سونو مجھے بتایا کہ میں نے اس کا قتل کیا ہے اور اب میں پولیس کے پاس جا رہا ہوں۔

مالک مکان کے مطابق میں نے ملزم کو وہیں روک کر پولیس کو طلب کیا لیکن اس دوران سونو نے اپنے ہاتھ کی نس کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، ہم نے فوراً اسے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور وہ اس وقت زیرِ حراست ہے، ملزم شادی شدہ ہے اور اس کے سات بچے ہیں تاہم مقتولہ غیر شادی شدہ تھی۔

پولیس نے تیز دھار چاقو برآمد کر کے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا جبکہ معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی۔ اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں میں کس بات پر جھگڑا ہوا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں