فیصل آباد : سنگدل باپ نے کمسن بیٹی بھکاری کو 25 ہزار روپے میں فروخت کرڈالی، پولیس نے ملزم باپ ندیم اور بھکارن سروری کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے غلام محمدآباد میں سنگدل باپ نے کمسن بیٹی بھکاری کو فروخت کردی ، پولیس نے بچی کی فروخت کے انکشاف پر کارروائی کی اور بچی بازیاب کروا کر ملزم باپ اور بھکارن کوحراست میں لے لیا۔
بازیاب بچی کوچائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکےسپردکردیاگیا، گرفتار ملزم ندیم نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کو 25 ہزار روپے میں بھکارن کو بیچا تھا۔
پولیس نے ڈیڑھ ماہ کی بیٹی بھکارن کوفروخت کرنےپر4ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ، تھانہ غلام محمدآباد میں درج مقدمےمیں باپ بھی نامزد ہے۔
یاد رہے رواں سال جون میں پنجاب میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا ، جس میں سنگدل باپ نے ساڑھے 3 لاکھ میں 13سالہ بیٹی فروخت کردی تھی۔