تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

باپ نے شراب کی خاطر نوزائیدہ بچہ فروخت کردیا

نئی دہلی : بے حسی کی اس بڑی مثال کیا ہوسکتی ہے کہ ایک شرابی باپ نے اپنے ڈیڑھ ماہ کے شیرخوار بچے کو محض رقم کے حصول کے لیے فروخت کردیا اور گونگی ماں تڑپتی رہ گئی۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں ایک شرابی باپ نے اپنے نو دن کے معصوم شیرخوار بچے کو ایک دوسرے خاندان میں محض 2 لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا۔

جب ماں کو اس بات کا علم ہوا تو وہ ہواس باختہ ہوگئے، قوت گویائی سے محروم ماں اپنے جذبات اور درد بھی بیان نہ کرسکی۔

سفاک باپ نے بچے کو فروخت کرنے کےلیے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بطور ایڈوانس لیا اور جب بچے کو فروخت کرنے لگا تو مقامی افراد نے مداخلت کرتے ہوئے پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو ریکور کرکے ماں کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں گونگی ہے جو اپنے درد کا اظہار بھی نہیں کرسکتی، گونگی ماں کی شکایت پر پولیس نے اسکے شرابی شوہر کو گرفتار کرلیا۔

Comments

- Advertisement -