پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

شقی القلب باپ نے 2 ماہ کی بیٹی کو چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شانگلہ : شقی القلب باپ نے دو ماہ کی بیٹی کو چاقو سے وار قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شک تھا کہ دو ماہ کی بچی اس کی بیٹی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے تحصیل پورن کے علاقے نیم کلےالوچ میں ایک الخراش واقعہ پیش آیا، جہاں باپ نے اپنے ہی دو ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا ملزم رحمت اللہ نے بیوی سے جھگڑے کے دوران شدید غصے میں آ کر بچی پر چاقو سے وار کیے، جس کے نتیجے میں شیرخوار بچی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شک تھا کہ دو ماہ کی بچی اس کی بیٹی نہیں ہے، اور جھگڑے کے دوران بیوی نے اسے طعنہ دیا کہ بچی اس کی نہیں، اسی طیش میں ملزم نے اپنی بیٹی یسرا کو قتل کر دیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ اس نے اپنی دو ماہ کی بیٹی کو چاقو کے وار سے قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں، اور ملزم کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں