ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کراچی : بیٹی کے انتقال پر گاؤں جانے والا باپ ڈکیتوں کی گولی کا نشانہ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بیٹی کے انتقال پر گاؤں جانے والا باپ ڈکیتوں کی گولی کا نشانہ بن گیا جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا تاہم پولیس نے زخمی کے بیان کی روشنی میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے بس اڈے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والا شخص اپنی بیٹی کی وفات کی خبر سن کر کراچی سے اپنے آبائی علاقے گھوٹکی جانے کے لیے نکلا تھا۔

واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان راشد علی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے، جس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا مقتول منصور احمد کی بیٹی کا گھوٹکی میں انتقال ہو گیا تھا، جس کی تدفین میں شرکت کے لیے دونوں بھائی بس اڈے پہنچے تھے، دونوں بھائی پل کے نیچے فٹ پاتھ پر بیٹھ کر کوچ کا انتظار کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے آ کر انہیں گھیر لیا۔

مقتول منصور احمد نے جب ڈکیتوں سے مزاحمت کی اور ان سے گتھم گتھا ہوا تو سفاک ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں منصور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ راشد زخمی ہو گیا۔

زخمی راشد کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر باآسانی فرار ہو گئے تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور زخمی کے بیان کی روشنی میں ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اس واقعے نے پورے علاقے میں سوگ کی فضا پیدا کر دی، متاثرہ خاندان پہلے ہی بیٹی کی وفات کے صدمے میں تھا اور اب گھر کے سربراہ کی لاش گھر پہنچنے پر وہاں کہرام مچ گیا۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں