جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

باپ 2 بچوں سمیت سوئمنگ میں ڈوب کر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: اسپین کے شہر میڈرڈ میں چھٹیاں گزارنے والے برطانوی اہلخانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فیملی کرسمس کی چھٹیاں گزارنے اسپین پہنچی تھی جہاں باپ 2 بچوں سمیت سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

حادثہ اسپین کے کوسٹا ڈل سول ہوٹل میں پیش آیا، مرنے والوں کی شناخت 52 سالہ گیبریل دیا، 3 سالہ کمفرٹ دیا اور 16 سالہ ایمانویل دیا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دیا اور ان کے 16 سالہ بیٹا ایمانویل کو یقین تھا کہ وہ سوئمنگ پول میں کود کراپنی بیٹی اور بہن کو ڈوبنے سے بچالیں گے لیکن وہ ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: تیراکی سیکھتے ہوئے 11 سالہ بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک

والدہ 49 سالہ اولوبونمی دیا کا کہنا ہے کہ بڑی بیٹی فیور دیا بھی چھٹیاں منانے گئی ہوئی ہے جبکہ ان کا کوئی رشتے دار صحیح طریقے سے تیراکی نہیں جانتے تھے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

اسپین پولیس کے لیے والد اور دو بچوں کی موت معمہ بن گئی ہے، پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ والد اور دونوں بچوں کی موت ڈوبنے سے ہوئی ہے۔

میڈرڈ پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، پوسٹ مارٹم آنے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں